مہنگائی کی لہر سے غریب نادار سفید پوش طبقہ پریشان، ہر شہری کی قوت خرید جواب دے گئی

جہلم: موجودہ مہنگائی کی لہر سے غریب نادار سفید پوش طبقہ پریشان ،ہر شہری کی قوت خرید جواب دے گئی۔
تفصیلات کے مطابق روز مرہ کی اشیائے خورونوش اوردیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں ہو شرباء اضافے سے غریب ،نادار،سفید پوش طبقہ پریشان ہو کر رہ گیا ہے۔
مہنگائی سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو چکا ، عوام کی قوت خرید میں واضع کمی واقع ہو چکی ہے جس کی وجہ سے کاروباری حلقے بھی پریشانی سے دو چار ہیں ،د کاندار حکومتی پالیسیوں سے مکمل مایوس ہو چکے ہیں۔
ایک سروے کے مطابق سبزیوں ،پھلوں، دالوں سمیت ہر چیز کی قیمت حکومتی گرفت کمزور ہونے کی وجہ سے آسمانوں کو چھو رہی ہے جس کی وجہ سے کئی گھرانے قوت خرید سے ہی محروم ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ روز مرہ کی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی جائے تا کہ غریب ،نادار،سفید پوش طبقہ اپنی زندگی کے ایام پورے کر سکیں۔



