پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ضلع جہلم نے ستمبر 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

جہلم: ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع جہلم سید ذوالفقار علی گیلانی کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولنگ پولیس ضلع جہلم نے ماہ ستمبر 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
پٹرولنگ پولیس نے ماہ ستمبر میں دو پسٹل 30 بور بمعہ 12 بلٹ، 1 پسٹل 9 ایم ایم بمعہ 4 بلٹ، 14 ایف آئی آر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں غیر قانونی سلنڈر لگانے پر درج کرائی گئی۔ ایک مقدمہ چوری موٹر سائیکل درج ہوا، 13 اشتہاری مجرم گرفتار کئے گئے جبکہ 6 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے۔
پٹرولنگ پولیس نے 54 مسافروں کو امداد فراہم کی گئی، 5 بچے بازیاب کرانے گئے، 2426 ٹوٹل چالان کئے گئے جن کی مد میں 895550 روپے سرکاری خزانے میں جمع کروائے گئے۔ 57 کم عمر بچوں کے چالان کئے گئے جبکہ 761 چالان بغیر ہیلمٹ والوں کے کئے گئے۔ 357 چالان اوور لوڈ گاڑیوں کے کئے گئے 5 کم عمر بچوں کے اور 57 بغیر ہیلمٹ لوگوں کے موٹر سائیکل بند کئے گئے۔ 35944 لوگوں کو چیک کیا گیا 2752 لوگوں کو چیک کیا گیا، ای پولیس ایپ کے ذریعے 1 موٹر سائیکل 13 مجرم اشتہاری 6 عدالتی مفرور پکڑے گئے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی جہلم سید ذولفقار علی گیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان عوام کی خدمت کےلئے چوبیس گھنٹے حاضر ہیں۔ ہم عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلئے کوشاں ہیں۔ ہمارے نوجوان ہمیشہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ ضلع کی کارکردگی حسب معمول اچھی سے اچھی جا رہی ہے اور یہ سب عوام کے تعاون سے ممکن ہے۔



