مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک سے راجہ کامران سیاب کی ملاقات

دینہ: مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک سے پاکستان مسلم لیگ ن انگلینڈ بیڈفورڈ کے صدر راجہ کامران سیاب نے ان کے دفتر لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
مشیروزیراعلی پنجاب ذیشان ملک نے راجہ کامران سیاب کو پاکستان مسلم لیگ ن انگلینڈ بیڈ فورڈ اور پاکستان میں مزید مضبوط کرنے کے بارے گفتگو کی۔
اس موقع پر راجہ کامران سیاب نے کہاکہ وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔



