پاکستان میں بننے والے فونز کی تعداد میں اضافہ

اسمارٹ فونز کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے ملک میں موبائل فون کی مقامی پیداوار میں ماہانہ 44 فیصد اور سال بہ سال 74 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مقامی سطح پر موبائل مینوفیکچرنگ سیکٹر نے ستمبر 2024 میں سیلز میں ترقی کو برقرار رکھا کیونکہ 2.15 ملین موبائلز مقامی کمپنیوں کے ذریعے تیار یا اسمبل کیے گئے۔
2024 کے پہلے نو مہینوں میں کل 22 اعشاریہ 59 ملین فونز مقامی طور پر تیار یا اسمبل کیے گئے موبائل فونز فروخت کیے گئے جو کہ سال بہ سال 74 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ خاطر خواہ ترقی پچھلے سال کی درآمدی پابندیوں کے بعد ہے جس نے ملک میں موبائلز کی اسمبلی کو فروغ دیا۔ 2022 کے مقابلے میں مارکیٹ میں سال بہ سال 35 فیصد اضافہ ہوا جو کہ ملک کی معاشی بحالی، درآمدات پر زیادہ ٹیکسوں اور آبادی میں اضافے سے تعلق رکھتا ہے۔
سال 2024 میں 22.59 ملین مقامی طور پر اسمبل شدہ فونز کے اندر 61 فیصد اسمارٹ فونز تھے جب کہ 39 فصید 2 جی فیچر فونز شامل تھے۔



