پنڈدادنخان میں نمبردار کو قتل کرنے والے ایک مجرم کو سزائے موت اور دو مجرمان کو عمر قید کی سزا

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان کے علاقہ آدوال کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا، نمبردار کو قتل کرنے والے ایک مجرم کو سزائے موت اور دو مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسنین اظہر شاہ کی عدالت نے جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ آدوال میں گزشتہ سال قتل ہونے والے معروف سماجی اور رفاعی شخصیت اعجاز نمبردار کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم ساجد زمان کو سزائے موت، مجرم محمد احسان اور مجرم عمر فاروق کو عمر قید و 2، 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

مدعی مقدمہ کی طرف سے کیس کی پیروی سابق صدرتحصیل بار چوہدری شفقات حسین ایڈووکیٹ نے کی۔

یاد رہے کہ اعجاز نمبردار کو 2023 میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا جس کا مقدمہ 19 / 23 تھانہ پنڈدادنخان میں درج ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button