ڈاکٹر شہباز گل کے زیر قیادت پیرس میں عمران خان کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ

پیرس: شہباز شریف حکومت کی فسطائیت، مہنگائی، لاقانونیت کے خلاف اور عمران خان کی رہائی کے لئے ڈاکٹر شہباز گل کی قیادت میں تحریک انصاف فرانس نے پیرس میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں شہباز حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
تحریک انصاف کے سینئر راہنماؤں چوہدری گلزار لنگڑیال، چوہدری ماجد چیمہ، یاسر قدیر، افضال گوندل، چوہدری اعجاز جٹ، چوہدری منور جٹ و دیگر کو کامیاب ترین مظاہرہ آرگنائز کرنے پر یورپ بھر سے تحریک انصاف کے کارکنوں نے مبارکباد دی۔



