پنڈدادنخان پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو دھر لیا، چرس برآمد

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی کارروائی، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان کوگرفتار کر لیا، ملزم سے 520 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



