سوہاوہ: یوسی لیول ٹورنامنٹ؛ چک اکا ٹیم نے شاندار کھیل کے بعد فائنل جیت لیا

سوہاوہ: یوسی لیول ٹورنامنٹ؛ چک اکا ٹیم نے شاندار کھیل کےبعدفائنل جیت لیا۔ راجہ معروف عابد، پہلوان راجہ عدیل کیانی اور محمدنبیل حسن نے انعامات تقسیم کئے، دینہ اور سوہاوہ کی ہریوسی سے ایک ٹیم کو شامل کیاگیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ میں یوسی لیول کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد کیاگیا جس میں تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ کے یونین کونسلز لیول کی 22 ٹیموں نے شرکت کی۔
یہ ٹورنامنٹ دس دن پر مشتمل تھا، اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں یوسی ججیال، بڑاگواہ، چک اکا اورایس ایم سی سی کی ٹیمیں پہنچی، فائنل چک اکا اور بڑاگواہ کے مابین ہوا جس میں بڑاگواہ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 92 رنز بنائے جبکہ چک اکا ٹیم نے یہ ہدف باآسانی پورا کرکے فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جس کے بعد کھلاڑیوں نے جیت پر خوب جشن منایا۔
اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ معروف عابد، پہلوان راجہ عدیل کیانی اور صحافی محمدنبیل حسن تھے۔ مہمانوں کا گراؤنڈ پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا، پھول اور نوٹ نچھاور کئے گئے۔
مہمانوں نے رنراپ اور ونر ٹیموں میں خوبصورت ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئےاورمبارکباد دی، انکے علاوہ بیسٹ بیسٹ مین، باؤلر، فیلڈر کو بھی انعامات سے نوازا گیا جبکہ لائیو کوریج راجہ طلعت وکی گتر جبکہ کمنٹیٹر کے فرائض راجہ ندیم عزیز نے سرانجام دیئے۔
فائنل دیکھنے کے لیے علاقہ بھر سے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



