سوہاوہ: یونین کونسل ڈومیلی میں پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس، ڈاکٹرز کی پولیو بارے بریفنگ

سوہاوہ: جہلم کی تحصیل سوہاوہ کی یونین کونسل ڈومیلی میں پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یونین کونسل سیکرٹری، حلقہ پٹواری، تھانہ ڈومیلی سے محرر، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈومیلی کے پرنسپل اور گورنمنٹ گرلزہائی سکول کی ہیڈ مسٹریس، سابق کونسلرز، امام مساجد، نمبرداراور علاقے کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران تمام حاضرین کو آنے والی پولیومہم کے بارے میں بریف کیا گیا۔ پولیو کے لیے کی گئی مائیکرو پلاننگ کو ڈسکس کیا گیا تاکہ آنے والے پولیو مہم میں بہتر سے بہتر کارکردگی پیش کی جا سکے۔

حاضرین کوانچارج رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی ڈاکٹرشبیراعوان اور انچارج پولیوپروگرام یونین کونسل ڈومیلی ارتضی حیدر نے بریفنگ دی اور کہاکہ ہم سب کو مل کر اس پولیو مہلک بیماری کو جڑ سے ختم کرنا، والدین میں شعور پیدا کرناہے کہ جب پولیومہم شروع ہو تو وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیوکے قطرے لازمی پلائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button