پنڈدادنخان پولیس نے 2 شراب سپلائر کو دھر لیا، شراب برآمد

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، 2 شراب سپلائر ملزمان کو گرفتار کر کے شراب برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کامران اور شفقت کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے پانچ / پانچ لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔



