منگلا پولیس نے دو شراب سپلائرز کو دھر لیا، شراب برآمد

دینہ: ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی اہم کارروائی، 2 شراب سپلائر ملزمان کو گرفتار کر کے شراب برآمد کر لی۔

تفصیل کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان مبشر اور عبدالرحمٰن کو گرفتار کر لیا، ملزم مبشر سے 20 لیٹر شراب اور ملزم عبدالرحمن سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button