وزیر صحت کی سوہاوہ میں چوری شدہ ادویات کیخلاف کارروائی بوگس نکلی، عدالت نے مقدمہ خارج کر دیا

سوہاوہ/ جہلم: ڈرگ کورٹ نے صوبائی وزیر صحت کی گزشتہ روز مبینہ ادویات کو برآمد کرنے کی کارروائی کو بوگس قرار دیتے ہوئے مقدمہ خارج کر کے ملزم کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈرگ کورٹ راولپنڈی فیصل بٹ نے جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جانب سے 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مبینہ چوری شدہ سرکاری اور جعلی ادویات برآمد کرنے کی کارروائی کو بوگس قرار دیتے ہوئے مقدمہ خارج کر کے گرفتار ملزم عامر نفیر کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقہ میانی سے مبینہ چوری شدہ ادویات پکڑی تھیں جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم نے 30 لاکھ روپے مالیت کی ادویات کو چوری شدہ اور جعلی قرار دیا تھا ۔

مبینہ جعلی ادویات کی ایف آئی آر ڈرگ انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ سوہاوہ درج ہوئی تھی۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ راولپنڈی فیصل بٹ کی عدالت نے ایف آئی آر خارج کر دی ۔

آج راجہ سہیل شفیق اور محمود اعظم بلوچ ایڈووکیٹ نے ڈرگ کورٹ میں ملزم کے حق میں دلائل دیے جس پر ڈرگ کورٹ نے محکمہ ہیلتھ کی کارروائی کو بوگس قرار دیتے ہوئے ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم عامر کی فوری رہائی کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button