سوہاوہ میں رکشہ اور تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، تین افراد زخمی

سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر خطرناک حادثہ میں رکشہ اور تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ کے سامنے ایک خطرناک حادثہ پیش آیا، جس میں رکشہ اور تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ڈبل کیبن گاڑی نے سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار بے قابو ہو کر رکشہ سے جا ٹکرائی اور دونوں گاڑیاں قریبی کھائی میں جا گریں۔
حادثے کے دوران پیچھے سے آنے والی دو کاریں بھی اچانک رکنے کی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حادثے کے بعد ڈبل کیبن گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔



