پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن میں محکمانہ ترقی کے لیے امتحانات کا انعقاد

سوہاوہ: آئی جی پنجاب پولیس کے ویژن کے مطابق محکمانہ ترقی کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن میں B1 امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔
امتحانات کی سربراہی چیئرمین بورڈ ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف نے کی جبکہ ممبران بورڈ ڈی ایس پی سید ذوالفقار گیلانی اور ڈی ایس پی چوہدری ذوالفقار علی نے بھی نگرانی کے فرائض انجام دیے۔ ان امتحانات میں 21 کانسٹیبلان نے حصہ لیا۔
اس موقع پر افسران کا کہنا تھا کہ ہر اہل جوان کا ترقی پانا اس کا حق ہے، اور جو امیدوار میرٹ کی بنیاد پر امتحانات میں کامیاب ہوں گے، انہیں ترقی دی جائے گی۔ کامیاب امیدواروں کو آئندہ مرحلے میں انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔ یہ اقدام پٹرولنگ پولیس میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ دینے کی ایک اور اہم کڑی ہے۔



