جہلم پولیس کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان گرفتار

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارروائی کی اور اقدام قتل کے مقدمت میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں اسلم، عدنان اور سفیان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو جلد چالان کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button