جہلم میں موٹرسائیکل چوری کرنے والا چور گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

جہلم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمندر خان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button