جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، ناجائز اسلحہ رکھنے اور شراب سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

جہلم: پولیس تھانہ صدر اور تھانہ کالا گجراں نے دو الگ الگ کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور شراب سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقار احمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے شراب سپلائی کرنے والے ملزم شاہ نواز کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور شراب سپلائی کرنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ عوام کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے جہلم پولیس اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔



