سرائے عالمگیر کی 5 سالہ بچی زہرا جنید کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا قاتل گرفتار

گجرات/ جہلم: سرائے عالمگیر کے گاؤں کھوہار کی 5 سالہ ننھی زہرا جنید کے زیادتی کے بعد قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کے گاؤں کھوہار کی 5 سالہ ننھی زہراجنید کے ساتھ زیادتی اور اسے قتل کرنے والے ملزم ندیم جٹ کی ڈی این اے رپورٹ پازیٹو آگئی ہے۔ملزم ندیم جٹ 5 سالہ مقتولہ زہرا کی گلی کا رہائشی اور خود بھی دو کمسن بچوں ایک بیٹی اور بیٹے کا باپ ہے۔

ایس ایچ او سرائے عالمگیرشیراز شاہ کے مطابق زیادتی قتل کیس میں گرفتار ملزم ندیم جٹ ہیڈ رسول کے ایک کالج میں بطور مالی تعینات ہے، وقوعہ کے 10 روز بعد ڈی این اے رپورٹ آنے پر مشکوک سمجھ کر زیر حراست ملزم کی گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ قبل ازیں میڈیکل رپورٹ میں کم سن بچی کے ساتھ زیادتی اور بدفعلی کی تصدیق ہو ئی تھی، اور رپورٹ میں مقتولہ بچی کے چہرے ، کمر اور جسم کے مختلف حصوں پرتشدد کے نشانات بھی سامنے آئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں کھوہار میں11 رو قبل کمسن زہرا جنید کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کر کے اس کی نعش بوری میں بند کرکے 25، 30 فٹ کی اونچائی سے پھینک دی گئی تھی، سرائے عالمگیر پولیس نے کیس میں5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا، جبکہ مقتولہ کے والد جنید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
@jhelumupdates گجرات: سرائے عالمگیر کے علاقے کھوہار کی5 سالہ بچی زہرا جنید کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا قاتل گرفتار @jhelumupdatespk #JhelumUpdates #saraialamgir #khohar #Gujrat #Gujratpolice #murdercase #crimenews #pakistan #pakistannews #zahrajunaid #child #crime ♬ original sound – JhelumUpdates.com



