سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس؛ حلف برداری اور خدمات کا اعتراف

سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس، تقریب حلف برداری، اور تقسیم انعامات شاندار اور منظم انداز میں منعقد کی گئی۔

یہ تقریب نہ صرف وکلاء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے بلکہ ان کے پیشہ ورانہ کردار کی اہمیت اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ثابت ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا، جس نے ماحول کو روحانی خوشبو سے معطر کر دیا۔

اس پروقار تقریب میں ممبر پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا، سابق صدر ہائی کورٹ بار تنویر اقبال خان، ملک اظہر حیدر، محمود مرزا، اجمل رضا بھٹی، چوہدری قیصر، سردار توصیف، رضوان اختر اعوان، ملک رضوان، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ محمد افضال اور ڈویژن بھر کے وکلاء نے شرکت کی۔

تقریب کی میزبانی محمد زبیر چوہدری ایڈووکیٹ نے نہایت عمدہ انداز میں سرانجام دی، جسے شرکاء نے بھرپور سراہا۔

تقریب میں وکلاء اور دیگر معزز شخصیات کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں تعریفی شیلڈز پیش کی گئیں۔ سابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی شیلڈ ڈی ایس پی سوہاوہ ساجد گوندل نے وصول کی۔ بار کے سابق صدر راجہ سہیل شفیق ایڈووکیٹ، سیکرٹری بار مس سومیہ یوسف اور دیگر وکلاء کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔

نو منتخب صدر سید انیق حیدر شاہ ایڈووکیٹ اور ان کی ٹیم نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر انہوں نے سابقہ روایات کو جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے بار کی ترقی کے لیے اپنی مکمل لگن اور جدوجہد کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام سینئر وکلاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

سینئر وکلاء کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا، جس سے ان کے پیشہ ورانہ کردار کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں اور وکلاء کے لیے شاندار کھانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں شرکاء نے خوشگوار لمحات گزارے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button