کھیوڑہ نمک کان میں مقامی مزدوروں کو معاوضہ بہت کم دیا جا رہا ہے ، صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن

پنڈدادنخان: صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے نمک کے کان کھیوڑہ کے کان میں مقامی مزدوروں کو معاوضہ بہت کم دیا جا رہا ہے اسی لیے متعلقہ حکام سے کہوں گا کہ وہ مقامی مزدوروں کی معاوضہ کو بڑھائیں اور سالٹ رینج کھیوڑہ کے ڈویلپمنٹ پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کریں۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمٰن کھتیران نے کھیوڑہ نمک کی کان ضلع جہلم کے اچانک نجی دورے پر میڈیا کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کہ میں آج سفر کے دوران اچانک پہلی بار یہاں کھیوڑہ نمک کے کان میں آیا ہوں۔

اس موقع پر انہوں نے مقامی مزدور سے بھی ملاقاتیں کئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی حکام یہاں کی ڈویلپمنٹ پر کام کریں تاکہ مقامی لوگوں کو اس حوالے سے سیاحت اور روزگار تلاش کرنے میں آسانی فراہم ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button