جہلم میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کو آگ لگا دی

جہلم میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے ماں اور بہنوئی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر شوہر کو آگ لگا دی۔

یہ افسوسناک واقعہ جہلم کے علاقے اسلام پورہ میں پیش آیا، جہاں گھریلو ناچاقی پر ایک خاتون نے اپنی ماں اور بہنوئی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اپنے شوہر زعفران شبیر پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔

متاثرہ شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کے جسم کا 70 فیصد حصہ جل چکا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

متاثرہ شخص زعفران نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی اپنی ماں کے ساتھ میکے جانے پر بضد تھی۔ روکنے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد خاتون نے اپنی ماں اور بہنوئی کی مدد سے اس پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

دوسری جانب خاتون نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ زعفران نے غربت اور گھریلو مسائل سے تنگ آ کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون، اس کی ماں اور بہنوئی کو گرفتار لیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے چھان بین کی جا رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button