جہلم پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 10 سالہ گمشدہ بچی کو ڈھونڈ کر لواحقین سے ملوا دی

جہلم پولیس نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ گمشدہ بچی صائمہ بی بی کو قلیل وقت میں تلاش کرکے اس کے لواحقین سے ملا دیا۔

بچی کے لواحقین نے 15 پر کال کر کے اس کی گمشدگی کی اطلاع دی، جس پر سول لائنز پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بچی کی تلاش شروع کی۔

پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کو جلد ہی ڈھونڈ نکالا اور بحفاظت اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔

بچی کو صحیح سلامت پا کر اہل خانہ نے جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام کی خدمت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button