جہلم میں مکان کی چھت گرنے سے سات سالہ بچی جاں بحق

جہلم کے نواحی علاقہ میں مکان کی چھت گرنے سے سات سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقے کالا گجراں میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں مکان کی چھت گرنے سے سات سالہ بچی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کوٹلی اللہ یار روڈ پر پیش آیا، جہاں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت پر پانی جمع ہوگیا تھا، جس کے بوجھ سے چھت زمین بوس ہوگئی۔

حادثے کے وقت بچی اکیلی کمرے میں سو رہی تھی جبکہ گھر کے دیگر افراد کمرے سے باہر موجود تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے کے نیچے سے بچی کو نکالا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی کا سانس بحال کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت کنزا بی بی دختر محمد ذاکر عمر 7 سال کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام نے بچی کی نعش کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔

@jhelumupdates جہلم میں مکان کی چھت گر گئی #Jhelum #jhelumupdates #kalagujran #Pakistan #foryoupage❤️❤️ #pageforyou #PakistanNews #جہلم ♬ original sound – Jhelum Updates

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button