روہتاس انٹرنیشنل سکول جھنگ چک میں سالانہ رزلٹ کی شاندار تقریب کا انعقاد

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے جھنگ چک میں واقع روہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج میں سالانہ رزلٹ کی رنگارنگ اور شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں معزز مہمانانِ گرامی، طلبہ و طالبات، والدین اور اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا، جس کے بعد ننھے منے بچوں نے مختلف ٹیبلو اور شاندار پرفارمنس پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

اس موقع پر مہمانانِ خصوصی میں چوہدری رشید (سینئر وزیر آزاد کشمیر)، ڈاکٹر طارق سلیم (امیر جماعت اسلامی پنجاب)، ڈاکٹر قاسم محمود (امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم)، میجر محمد تاج، چوہدری رشید (اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن جہلم)، محمد احسن محمود (ڈائریکٹر دی ویژن سکول اینڈ کالج بڑاگواہ)، چوہدری ندیم خادم (سابق ایم پی اے)، پروفیسر ساجد شریف اور عامر چشتی شامل تھے۔

مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر کامیاب ہونے والے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی گئی۔

تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر چوہدری ابرار نجیب گجر نے تمام مہمانوں، والدین اور طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم علاقے کی تعلیمی محرومیوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور تعلیمی معیار کو بلند کر کے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ و طالبات کو وہ تمام بنیادی تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو ان کا بنیادی حق ہیں۔

تقریب کے شرکاء نے اسکول کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ادارہ مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ تعلیمی میدان میں خدمات انجام دیتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button