ڈومیلی میں 14 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طفیل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے 14 سالہ لڑکے کو زمینوں میں لے جاکر جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



