میٹرک امتحانات؛ سوہاوہ میں راجہ محمد انور کیانی کے امتحانی مراکز کے دورے

سوہاوہ: راولپنڈی بورڈ کی جانب سے تعینات انسپکٹر راجہ محمد انور کیانی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کیے۔ ان کے دورے کے دوران گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑا گواہ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جنڈالہ اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ججیال کے امتحانی مراکز شامل تھے۔

انسپکٹر راجہ محمد انور کیانی نے امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور طلبہ کی رولنمبر سلپس کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام مراکز میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت غیر متعلقہ افراد کا امتحانی مراکز میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

راجہ محمد انور کیانی کا کہنا تھا کہ نقل مافیا کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وہ خود اور بورڈ کی دیگر ٹیمیں امتحانی مراکز پر چھاپے مار رہی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو روکا جا سکے۔ اب تک کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی اور امتحانات پُرامن ماحول میں جاری ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نقل مافیا کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button