جہلم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 70 سالہ شخص کو قتل کر دیا

جہلم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 70 سالہ شخص کو قتل کر دیا، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں چک جمال روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں 70 سالہ چوہدری محمد یونس ولد شیر محمود جاں بحق ہو گیا۔ قتل کی واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقتول جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ دھنیالہ کے رہائشی چوہدری محمد یونس موٹر سائیکل پر جیل میں ملاقات کے لیے جا رہا تھا کہ گھات لگا کر بیٹھے ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل کی یہ واردات دیرینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے ، تاہم شواہد اکٹھے کر کے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
@jhelumupdates جہلم میں چک جمال روڈ پر فائرنگ، 70سالہ شخص جاں بحق #Jhelum #JhelumUpdates #Pakistan #pageforyou #PakistanNews #جہلم #foryoupage❤️❤️ #News #JhelumPolice #PunjabPolice ♬ original sound – Jhelum Updates



