سوہاوہ: سابق ناظم یوسی ڈومیلی مشتاق احمدکھوکھرکے ڈیرےپرافطار و ڈنر پارٹی کااہتمام

سوہاوہ: سابق ناظم یونین کونسل ڈومیلی مشتاق احمد کھوکھر کے ڈیرے پر ایک پروقار افطار و ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقے بگوالہ میں مشتاق احمد کھوکھر کی میزبانی میں ایک پرتکلف افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر معزز مہمانوں میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، عابد اشرف جوتانہ، ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ملک شبیر حسین، ملک ضمیر حسین ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گوجرخان و مری، ڈاکٹر فضل الحق فضلی، راجہ طہاور زمان کیانی، راجہ معروف عابد بڑاگواہ، چوہدری عاشق حسین سابق ناظم یوسی کوہالی اور دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ میزبان مشتاق احمد کھوکھر نے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنی تقریر میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور دیگر معززین نے بھی خطاب کیا اور اس طرح کے اجتماعات کو بھائی چارے اور علاقائی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔
شرکاء نے اس شاندار میزبانی اور خوبصورت انتظامات کو سراہا اور میزبان کے جذبۂ مہمان نوازی کی تعریف کی۔



