ڈومیلی کے علاقے بڑاگواہ میں ایک روزہ جشنِ بہاراں نیزہ بازی کا انعقاد

سوہاوہ: عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقے بڑاگواہ میں ایک روزہ "جشنِ بہاراں نیزہ بازی” کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
اس تاریخی ایونٹ میں پنجاب بھر سے 60 سے زائد کلبز نے بھرپور شرکت کی، جن کے ہمراہ 350 کے قریب گھوڑے بھی میدان میں اترے۔ گھڑ سواروں نے مختلف راؤنڈز میں اپنی مہارت، فن اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ نیزہ بازی کے اختتام پر جیتنے والے سواروں میں نقد انعامات اور خوبصورت ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
اس یادگار تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین، معروف قانون دان راجہ خرم نثار ایڈووکیٹ، راجہ احمد شوکت، پہلوان حاجی جمشید بوتھی، پہلوان راجہ آصف، سینئر ایجوکیشنلسٹ راجہ محمد انور کیانی، چوہدری عاشق حسین (سابق ناظم UC کوہالی)، چوہدری تصدق حسین (سابق کسان کونسلر گنگال)، ملک ربنواز (سابق ناظم UC نگیال)، چوہدری فداالحق، چوہدری مسعود احمد، چوہدری شوکت علی، راجہ نصراللہ (سابق ناظم سٹی سرائے عالمگیر)، چوہدری یونس سیری گھنیال، مہرامان اللہ گھنومیرا، طاہر اقبال پٹواری، چوہدری عثمان مانی، بوٹا گجر، عثمان ثانی اور دیگر معززین علاقہ شامل تھے۔ تمام مہمانوں کا گراؤنڈ میں شاندار استقبال کیا گیا۔
تقریب کے موقع پر کھانے پینے کے متنوع اسٹالز بھی لگائے گئے، جنہوں نے بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں سمیت ہر عمر کے افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ عوام کی بڑی تعداد نے نیزہ بازی کا یہ دلچسپ کھیل دیکھنے کے لیے شرکت کی، جو مقامی ثقافت کی شاندار عکاسی کرتا ہے۔
تقریب میں شرکاء اور مہمانوں نے نیزہ بازی کے بہترین انتظامات پر منتظمین راجہ محسن عظیم کیانی، شکیل کھٹانہ، راجہ قیصر شہزاد، راجہ واجد کیانی، راجہ راؤف کیانی، راجہ شیراز کیانی، راجہ معروف عابد اور ان کی ٹیم کو بھرپور مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان نوجوانوں نے انتہائی محنت سے اس میدان کو تیار کیا اور نہ صرف گھڑسواروں بلکہ علاقے کے عوام کو بھی ایک یادگار دن فراہم کیا۔
@jhelumupdates جہلم میں نیزہ بازی کے دلچسپ مقابلے #Jhelum #sohawa #JhelumUpdates #pageforyou #جہلم #News #PakistanNews #Pakistan #foryoupage❤️❤️ #JhelumNews #SohawaNews #horse #domeli ♬ original sound – Jhelum Updates
اس موقع پر اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ یہ نیزہ بازی کا ایونٹ اب ہر سال باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا۔ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں بیرونِ ملک مقیم شخصیات جیسے کہ ڈاکٹر عرفان کیانی (یوکے)، محمد عمران کیانی (یو اے ای)، ڈاکٹر راحت کیانی اور راجہ محسن عظیم کیانی کا کردار قابلِ ستائش رہا، جنہوں نے اس روایت کے احیاء میں اہم کردار ادا کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کھیل نوجوانوں کو منشیات جیسی معاشرتی برائیوں سے دور رکھ کر صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں اور یہ علاقائی ثقافت کے فروغ کے لیے نہایت خوش آئند قدم ہے۔



