سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے پروفیشنل گروپ اور ہم خیال دوستوں کا اجلاس، اکرام الحق شیخ کی حمایت کا اعلان

سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے پروفیشنل گروپ اور ہم خیال وکلاء نے پنجاب بار کونسل کے آئندہ الیکشن میں اکرام الحق شیخ ایڈووکیٹ کو ممبر پنجاب بار کونسل جہلم سیٹ کے لیے مکمل حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کی ایک تقریب میں اکثریت نے اکرام الحق شیخ ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نائب صدر بار ملک شفقت علی اعوان، جنرل سیکرٹری بار عاقب شہزاد اعوان، لائبریری سیکرٹری ذیشان حیدر شاہ، سینئر وکلاء راجہ محمد ریاض، راجہ ریاست خان، محمد نصرت مغل، سابق صدور محمد زبیر، چوہدری ایڈووکیٹ راجہ سہیل شفیق، محمد یاسر مغل، چوہدری شبیر اختر سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرنے والوں میں راجہ محمد ریاست خان، محمد نصرت مغل، چوہدری محمد زبیر ایڈووکیٹ، راجہ محمد ریاض، راجہ ظفر اقبال اور اکرام الحق شیخ شامل تھے۔

تقریب کے اختتام پر سوہاوہ بار کے اکثریتی وکلاء نے تالیوں کی گونج میں اکرام الحق شیخ ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا، جس سے ان کی سیاسی حمایت میں مزید اضافہ ہوا۔ آخر میں، تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button