ڈپٹی کمشنر جہلم کا ای اینڈ ای ڈی سینٹر کا دورہ، مریضوں سے ملاقات، سہولیات کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سید محمد میثم عباس نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ای اینڈ ای ڈی میڈیکل سینٹر شاندار چوک جہلم کا اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے سینٹر میں موجود میڈیکل اسٹاف کی کارکردگی، ریکارڈ کی ترتیب، اور ادویات کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ مریضوں کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی سی جہلم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔



