جہلم پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد

جہلم: تھانہ سٹی پولیس جہلم نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کر لی۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم عمر فاروق کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک کلو دو سو گرام چرس برآمد کی گئی۔

پولیس نے فوری طور پر ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس حوالے سے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع جہلم میں کسی کو بھی منشیات فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button