فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی؛ جہلم میں انجمن تاجران اور مذہبی جماعتوں کی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

جہلم: ملک کے دیگر شہروں کی طرح جہلم میں بھی فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

انجمن تاجران، مذہبی جماعتوں اور جہلم چیمبر آف کامرس کی اپیل پر شہر کے مرکزی تجارتی مراکز، جن میں مین بازار، چوک اہلحدیث، رام دین بازار، کناری بازار اور تحصیل بازار شامل ہیں، مکمل طور پر بند رہے۔

اس موقع پر تمام جماعتوں اور تاجر برادری کی جانب سے چوک اہلحدیث سے شاندار چوک تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

ریلی کے دوران مقررین نے اپنے خطاب میں فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف فوری عملی اقدامات کرے۔

ریلی کے اختتام پر فلسطینیوں کی فتح، مظلوموں کی نصرت اور دنیا بھر میں امن کے قیام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button