سوہاوہ: سپر سکس نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ، گجرات نے فائنل میں جہلم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے بڑاگواہ میں منعقدہ سپر سکس نائٹ کبڈی ٹورنامنٹ میں شاندار مقابلوں کے بعد گجرات کی ٹیم نے فائنل میں جہلم کی ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے چھ ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ علاقہ بھر سے کبڈی کے ہزاروں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ٹورنامنٹ کے مہمانانِ خصوصی میں سابق چیئرمین یوسی کوہالی چوہدری عاشق حسین، سابق چیئرمین یوسی نگیال ملک ربنواز، سابق سٹی ناظم سرائے عالمگیر راجہ نصراللہ کیانی، راجہ عاطف کیانی رسیلہ، ملک مدثر ڈھانگری، معروف پہلوان راجہ احسان کیانی اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔ مہمانوں کا گراؤنڈ میں پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں ان پر پھول اور نوٹ نچھاور کیے گئے۔

اس ایونٹ کے چیف آرگنائزرز میں پہلوان راجہ عدیل کیانی، پہلوان راجہ عبدالرحمن کیانی، راجہ عامر جاوید کیانی، عاصم کیانی، خرم کیانی، فرحان کیانی، عدیل کیانی، ضیاء گوگا اور راجہ وقار شامل تھے۔ ٹورنامنٹ میں انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑیوں اور ریفریز نے بھی شرکت کی، جنہوں نے پیشہ ورانہ انداز میں کھیل کو رونق بخشی۔

فائنل مقابلے میں گجرات کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے جہلم کی ٹیم کو شکست دی، جس کے بعد فاتح کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا۔ نمایاں کارکردگی پر پہلوان راجہ حبیب کیانی کو راجہ عدیل طاہر کی جانب سے ایک ہنڈا موٹر سائیکل جبکہ چوہدری عامر حنیف کی طرف سے پچاس ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔

فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو خوبصورت ٹرافیاں اور نقد انعامات دیے گئے۔ اس موقع پر مہمانانِ گرامی نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو علاقائی ثقافت کے فروغ میں اہم قدم قرار دیتے ہوئے پہلوان راجہ عدیل کیانی اور ان کی سنگت کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ "تھپڑوں والی کبڈی صرف تماشہ ہوتی ہے، لیکن اصل کبڈی وہی ہے جس میں مقابلہ ہو، فیصلہ ہو، اور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں۔ ہم ایسے ثقافتی کھیلوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔”

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button