سوہاوہ: چوہدری سلطان پرویز نے بوائز ہائی اسکول بڑاگواہ میں سینئر ہیڈ ماسٹر کا چارج سنبھال لیا

سوہاوہ: چوہدری سلطان پرویز نے ترقی کے بعد گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بڑاگواہ میں سینئر ہیڈ ماسٹر (BPS-18) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ اور اسکول کے اساتذہ کرام نے ان کا والہانہ استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے۔

گزشتہ روز چوہدری سلطان پرویز کو سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ (SSS) کے عہدے سے ترقی دے کر سینئر ہیڈ ماسٹر کے طور پر تقرری دی گئی، جسے تعلیمی و عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا۔ اسکول آمد پر اساتذہ کرام اور مقامی افراد نے خوش دلی سے ان کا خیرمقدم کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شرکاء نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری سلطان پرویز کی یہ ترقی ان کی مسلسل محنت، غیر متزلزل لگن، اور تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی قیادت نہ صرف تعلیمی برادری بلکہ پورے علاقے کے لیے باعث فخر اور قابل تقلید ہے۔

تھلہ چوہدریاں سے تعلق رکھنے والے چوہدری سلطان پرویز، جو معروف سماجی شخصیت نوید اختر پٹواری کے بھائی ہیں، ماضی میں متعدد تعلیمی اداروں میں اپنی تدریسی و انتظامی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کی علمی و فکری خدمات کو مختلف حلقوں میں بھرپور انداز میں سراہا جاتا ہے۔

علاقے کے معززین نے انہیں نئے عہدے پر فائز ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں حکمت، استقامت اور مزید کامیابیوں سے نوازے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button