ایس ایل ایس کالج کے سی ای او سرفراز ملک کا پاک فوج کو خراجِ تحسین اور قوم کو مبارکباد

جہلم: برٹش کونسل کے گولڈ پارٹنر ادارے ایس ایل ایس کالج کے سی ای او سرفراز ملک نے ایک بیان میں پاک آرمی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور پوری پاکستانی قوم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اُس نے پاکستان کو سرخرو کیا اور کامیابی عطا فرمائی۔
سرفراز ملک نے کہا کہ یہ لمحہ قابلِ فخر ہے کہ پوری قوم یکجہتی، اتحاد اور وطن سے محبت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے سیسہ پلائی دیوار بن کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔
انہوں نے اس قومی ہم آہنگی کو پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا اور کہا کہ یہی جذبہ ہمیں ہر میدان میں کامیابی کی ضمانت دیتا ہے۔



