سماجی شخصیت ملک محمد صادق کی جانب سے کبڈی ونر ٹیم کے لیے 10 ہزار روپے انعام

جہلم کے نواحی علاقے آوانہ میں دربار عالیہ بابا سائیں مونا کنگناں والی سرکار کے سالانہ عرس و میلہ کے موقع پر ہونے والے شاندار کبڈی میچ میں جیتنے والی ٹیم کے لیے ملک محمد صادق آف یو کے نے 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

اعلان کے مطابق انعامی رقم کبڈی ونر ٹیم تک پہنچا دی گئی ہے، جو چوہدری ظہیر الٰہی گورسی کے توسط سے ٹیم کے حوالے کی گئی۔

16 مئی کو منعقد ہونے والے سالانہ میلے میں کبڈی کا دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جسے بڑی تعداد میں شائقین نے دیکھا اور خوب داد دی۔ ملک محمد صادق، جو برطانیہ میں مقیم ہیں، نے کھیل کے فروغ اور مقامی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ انعام پیش کیا۔

اس موقع پر ملک محمد صادق آف یو کے نے اپنے پیغام میں کہا کہ چوہدری ظہیر الٰہی گورسی کی قیادت میں یہ سالانہ میلہ ہر سال مثالی انداز میں منعقد ہوتا ہے، جو نہ صرف روحانی وابستگی کا مظہر ہے بلکہ مقامی ثقافت اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے میلوں میں کھیلوں کو شامل کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے اور اس سے نوجوان نسل کو مثبت سمت میں سرگرم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button