جہلم میں شہری کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس کی کارروائی، اقدامِ قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک ملزم قاسم علی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 بور کا ناجائز پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزم قاسم علی نے اسے جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، جس پر اس کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے تکنیکی ذرائع اور مخبر کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ناقابل تردید شواہد اکٹھے کیے جا چکے ہیں اور اسے جلد ہی چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔



