جہلم اپڈیٹس کی خبر پر نیشنل جابز پورٹل فعال، امیدواروں کا شکریہ اور خراجِ تحسین

پڑی درویزہ/ سوہاوہ: ضلع جہلم کا معروف آن لائن نیوز پلیٹ فارم جہلم اپڈیٹس کی خبر کے مثبت اثرات سامنے آ گئے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور دیگر اداروں میں بھرتی کے لیے استعمال ہونے والا آن لائن رجسٹریشن پورٹل این جے پی (نیشنل جابز پورٹل) مؤثر اور مکمل طور پر فعال ہو گیا۔ امیدواروں کی جانب سے انٹرنیٹ میڈیا کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے اطلاع موصول ہوئی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام آباد میں مختلف آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور امیدواروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی درخواستیں این جے پی کے ذریعے آن لائن جمع کروائیں۔ تاہم، متعدد امیدواروں نے شکایت کی کہ پورٹل غیر فعال ہے، "لاگ ان” نہیں ہو رہا اور ایڈمنسٹریٹر سے رابطے کی کوشش پر بھی کوئی جواب نہیں ملتا۔

امیدواروں کی پریشانی اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جہلم اپڈیٹس نے 22 مئی 2025ء کو اس مسئلے کو اپنے پلیٹ فارم پر اجاگر کیا۔ خبر شائع ہوتے ہی متعلقہ حکام نے نوٹس لیا اور نتیجتاً 29 مئی 2025ء کو NJP پورٹل کو دوبارہ فعال کر دیا گیا۔ اس اقدام سے نہ صرف ایف بی آر بلکہ دیگر وفاقی محکموں میں بھرتی کے خواہش مند امیدواروں کو فائدہ پہنچا اور ان کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل بحال ہو گیا۔

پورٹل کے مؤثر ہونے پر بڑی تعداد میں امیدواروں نے جہلم اپڈیٹس کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ آن لائن پلیٹ فارم نہ صرف خبروں کی اشاعت میں فعال کردار ادا کر رہا ہے بلکہ عوامی مسائل کو اجاگر کر کے ان کے حل میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح مسائل کی نشاندہی کی جاتی رہے گی تاکہ عوام کی آواز متعلقہ حکام تک بروقت پہنچتی رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button