جہلم پولیس کی بڑی کارروائی، شراب سپلائی کرنے والا ملزم شراب سمیت گرفتار

جہلم میں تھانہ چوٹالہ پولیس نے شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ چوٹالہ پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم امتیاز احمد کو دھر لیا، جس کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شراب سپلائی کرنے میں ملوث تھا اور اسے خفیہ اطلاع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

چوٹالہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ شراب کی سپلائی کے دیگر ممکنہ نیٹ ورک کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button