پنڈدادنخان: پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

پنڈدادنخان میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل مالیتی 2 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔



