ڈپٹی کمشنر جہلم نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔ سرکاری ریٹ پر فروخت نہ کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم نے عوام کو روز مرہ کی اشیاء خوردونوش مناسب قیمت پر فروخت کرنے کیلئے سرکاری ریٹ مقرر کر دئیے ہیں۔

جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت بڑا 700، گوشت بکرا 1400، روٹی 20، نان 25، چاول باسمتی 300، دودھ 160، دہی 170، چنے سفید 280، کالا چنا 180، دال مسور 280، بیسن 210، دال مونگ 230، جبکہ گھی، گوشت برائلر، انڈے، مچھلی، سبزی فروٹ وغیرہ مارکیٹ کے ریٹ کے مطابق قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button