جشن عید میلاد النبیﷺ؛ پنڈدادنخان میں حضور نبی کریم ﷺ کے 1500 ویں یوم ولادت کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب

پنڈدادنخان: پولیس تھانہ پنڈدادنخان کے زیرِ اہتمام اسسٹنٹ کمشنر آفس پنڈدادنخان میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 1500 ویں یومِ ولادت (جشنِ عید میلادالنبی ﷺ) کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اور روحانی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نادیہ پروین، ڈی ایس پی پنڈدادنخان ملک محمد اکرم، ایس ایچ او رانا عبدالطیف، امن کمیٹی کے سینئر رکن ملک غلام مصطفیٰ مٹھو، تاجر برادری، مقامی انتظامیہ کے افسران، پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ملک محمد اکرم نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ ہمارے لیے کامل نمونہ ہے، موجودہ دور کے مسائل کا واحد حل سیرتِ النبی ﷺ پر عمل کرنا ہے۔ آپ ﷺ کی تعلیمات دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیرتِ النبی ﷺ انسانیت کے ہر شعبے میں مکمل راہنمائی فراہم کرتی ہے۔ آپ ﷺ نے مساوات، عدل و انصاف، رواداری اور بھائی چارے کی تعلیم دے کر ایک فلاحی معاشرے کی بنیاد رکھی۔ معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات مشعلِ راہ ہیں۔

تقریب کے اختتام پر امتِ مسلمہ، پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button