دینہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان چرس اور ہیروئن سمیت گرفتار

دینہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 2 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضہ سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے دوسرے منشیات فروش کو گرفتار کیا، جس کے قبضہ سے 1 کلو 260 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف بھی تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں، نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی بھی منشیات فروش کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button