سوہاوہ: پانچواں سالانہ حاجی ملک افضال حسین اور راجہ نومی مڑھ میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

سوہاوہ: پانچواں سالانہ حاجی ملک افضال حسین اور راجہ نومی مڑھ میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ بڑاگواہ میں شاندار انداز میں شروع ہو گیا۔ ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے نامور ٹیپ بال کھلاڑی شریک ہیں جبکہ شائقین کے لیے لاکھوں روپے کے انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔

ٹورنامنٹ پہلے چک اکا میں شیڈول تھا مگر گزشتہ روز سے اسے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گراؤنڈ بڑاگواہ میں منتقل کر دیا گیا، جہاں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ 15 سے 18 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ سیمی فائنل اور فائنل کے میچز 18 ستمبر کی رات کو فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔

اس ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ملک اسجد محمود اعوان اور عدنان کیانی مڑھ ہیں جبکہ ایونٹ ڈی سی سی رولز کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے پہلے دن ہی قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی انعامات تقسیم کیے گئے جن میں 2 عمرہ کے ٹکٹ، 200 قرآن پاک، 100 موبائل فون، 100 اسمارٹ واچز اور 100 گھڑیاں شامل تھیں۔

شائقین کے جوش و خروش کو بڑھانے کے لیے راجہ ندیم عزیز "وائس آف ڈومیلی” اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت اور نعتیہ کلام بھی پیش کریں گے۔ آرگنائزرز نے تمام ضلع کے کرکٹ شائقین کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ شائقین قومی شناختی کارڈ کی کاپی ہمراہ لائیں تاکہ قرعہ اندازی میں حصہ لے سکیں۔

ٹورنامنٹ کے پہلے روز مرزا جنید کھوکھا کی ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، جس پر کھلاڑیوں اور شائقین نے ڈھول کی تھاپ پر خوب جشن منایا۔ ٹیم کے انرجائزر مرزا حارث یوکے تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button