ڈومیلی میں 13 سالہ لڑکی کے نازیبا حرکات کرنے والا دوکاندار گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے 13 سالہ لڑکی کے نازیبا حرکات کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی ملک عدیل اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے13 سالہ لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے دوکاندار کو گرفتارکرلیا۔
تھانہ ڈومیلی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم شیراز احمد ولد تاج محمدسکنہ بگوالہ کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کےمطابق ملزم شیراز نے اپنی دوکان پر اس کی بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور چھیڑچھاڑکی۔
اس موقع پر ایس ایچ اوملک عدیل کاکہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



