سکولوں میں چھ رنگوں کے کوڑا دان لازمی قرار، یکم اکتوبر سے چیکنگ شروع ہوگی

جہلم: صوبائی حکومت نے پرائیوٹ اور سرکاری سکولوں میں کوڑا دان کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا ۔ سکولوں میں چھ مختلف رنگوں کے کوڑا دان رکھنا لازم ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے جہلم سمیت پنجاب بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں کوڑا دان کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ سکولوں میں چھ مختلف رنگوں کے کوڑا دان رکھنا لازم ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے سکولوں میں اس فیصلے پر عمل درآمد کی باقاعدہ چیکنگ شروع کر دی جائے گی اور جن سکولوں میں چھ رنگوں کے کوڑا دان موجود نہ ہوں گے، ان کے سربراہان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو فوری احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی اور ماحول دوست عادات کو فروغ دینے کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سکولوں کے سربراہان اس فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ طلبہ میں کوڑا کرکٹ الگ کرنے کا شعور اجاگر ہو سکے۔



