سوہاوہ میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی بڑی کارروائی، شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے ناجائز اسلحہ رائفل12 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button