جہلم پولیس کی اہم کارروائی، 2016 سے مطلوب عدالتی اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں مفرور عدالتی اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں 2016 سے مطلوب عدالتی اشتہاری کو گرفتار کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم طویل عرصہ سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھا، جس کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں سرگرم تھیں۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور عدالتی اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔



