پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی، چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار، نقدی برآمد

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق یہ کارروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان سرکل کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ان کی ٹیم نے کی۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 40 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور اسے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button